نسل پرستی کے خلاف/ جبرکے خلاف مقصد کا بیان
بیری کی خواتین اور بچوں کی پناہ گاہ نظام میں موجود نسل پرستی اور جبر کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ ہمارا مقصد شمولیت، مساوات اور ہر ایک کیلئے احترام والی ایک متنوع عالمی کمیونٹی ، تشکیل دینا ہے۔ ہر قسم کے امتیازی سلوک کو چیلنج کیا جائے گا اور اسے مشورہ دینے اور آگاہی دینے کے ایک موقع کے طور پر دیکھا جائے گا۔
عقائد
تمام افراد کو تشدد کی موجودگی اور خطرے سے آزاد زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔
تمام افراد کو پُرامن اور پرورش کے ماحول میں رہنے کا حق حاصل ہے۔
ہر فرد کی انفرادی قوتیں اور وسائل تسلیم کئے جانے اور احترام کے مستحق ہیں۔
جب کافی اور مناسب مدد اور معلومات فراہم کی جائیں گی تو تمام افراد اپنی بہترین صلاحیت تک نشوونما پائیں گے۔
تمام افراد کی مساوات، وقار اور انفرادیت کو انفرادی اور سماجی دونوں سطحوں پر لازماً تسلیم کیا جانا چاہئے اور ان کی تائید کی جانی چاہئے۔