محفوظ کیسے رہنا ہے

آپ کو اور آپ کے بچوں کو آن لائن محفوظ رکھنے کیلئے تجاویز

انٹرنیٹ سیفٹی

محفوظ رہنے کیلئے، آپ خواتین اور بچوں کی پناہ گاہ کی ویب سائٹ پر جانے والے کسی بھی ریکارڈ کو مٹا دیں۔ اگر کسی کو آپ کے کمپیوٹر تک رسائی حاصل ہے، تو وہ یہ دیکھ سکے گا کہ آپ نے کون سی ویب سائٹس دیکھی ہیں جب تک کہ آپ اپنے ٹریکس کو مٹا نہیں دیتے۔

آئی فون اور آئی پیڈ

سفاری

  1.  آئی فون یا آئی پیڈ کی سیٹنگز کو کھولیں
  2. نیچے اسکرول کریں اور سفاری کو ٹَیپ کریں
  3. نیچے اسکرول کریں اورکلیئر ہسٹری اور ویب سائٹ ڈیٹا پر ٹَیپ کریں
  4. کلیئر ہسٹری اور ڈیٹا پر ٹَیپ کریں

گوگل کروم

  1.  نیچے دائیں کونے میں 3 عمودی نقطوں کو ٹَیپ کریں
  2. ڈراپ ڈاؤن مینو میں، ہسٹری کو ٹَیپ کریں
  3. کلیئر براؤزنگ ڈیٹا پر ٹَیپ کریں
  4. ان آپشنز پر ٹَیپ کریں جنہیں آپ صاف کرنا چاہتے ہیں۔ یہاں تمام ڈیٹا کو منتخب کرنے کی تجویز دی جاتی ہے
  5. کلیئر براؤزنگ ڈیٹا بٹن پر ٹَیپ کریں۔

اینڈرائڈ

گوگل کروم

  1.  اوپر دائیں کونے میں 3 عمودی نقطوں کو ٹَیپ کریں
  2. ڈراپ ڈاؤن مینو میں، ہسٹری کو ٹَیپ کریں
  3. کلیئر براؤزنگ ڈیٹا پر ٹَیپ کریں
  4. وقت کی حد منتخب کریں جسے آپ کلیئرکرنا چاہتے ہیں
  5. ہر قسم کے ڈیٹا کے ساتھ والے باکس کو ٹَیپ کریں جسے آپ کلیئرکرنا چاہتے ہیں۔ یہاں تمام ڈیٹا کو منتخب کرنے کی تجویز دی جاتی ہے
  6. مزید ڈیٹا کلیئرکرنے کیلئے، ایڈوانسڈ ٹَیب پرکلِک کریں اور ڈیٹا کے اضافی باکسز پر ٹَیپ کریں جنہیں آپ کلیئرکرنا چاہتے ہیں
  7. منتخب کردہ ڈیٹا کو مٹانے کیلئے کلیئر ڈیٹا پر ٹَیپ کریں

سیم سنگ انٹرنیٹ

  1.  نیچے دائیں کونے میں ہیمبرگر مینو کو ٹَیپ کریں
  2. پاپ اَپ مینو میں سیٹنگز پر ٹَیپ کریں
  3. نیچے اسکرول کریں اور پرائیویسی اینڈ سیکیورٹی پر ٹَیپ کریں
  4. پرسنل ڈیٹا تک نیچے اسکرول کریں اور ڈیلیٹ براؤزنگ ڈیٹا پر ٹَیپ کریں
  5. ہر قسم کے ڈیٹا کے ساتھ والے باکس پر ٹَیپ کریں جسے آپ کلیئر کرنا چاہتے ہیں۔ یہاں تمام ڈیٹا کو منتخب کرنے کی تجویز دی جاتی ہے
  6. منتخب کردہ ڈیٹا کو مٹانے کیلئے ڈیلیٹ پر ٹَیپ کریں۔

کمپیوٹر

کروم

  1. اوپر دائیں کونے میں 3 عمودی نقطوں پر کلِک کریں
  2. اپنا کرسر ہِسٹری پر لائیں
  3. سلائیڈ آؤٹ مینو میں ہسٹری پر کلِک کریں
  4. بائیں جانب، کلیئر براؤزنگ ڈیٹا پرکلِک کریں
  5. ونڈوز میں یہاں آنے کیلئے کِی بورڈ شارٹ کٹ کنٹرول + شِفٹ + ڈِیلیٹ ہے
  6. وقت کی حد منتخب کریں جسے آپ کلیئرکرنا چاہتے ہیں
  7. ہر قسم کے ڈیٹا کے ساتھ والے باکس پرکلِک کرکے نشان لگائیں جسے آپ کلیئرکرنا چاہتے ہیں۔ یہاں تمام ڈیٹا کو منتخب کرنے کی تجویز دی جاتی ہے
  8. مزید ڈیٹا کلیئرکرنے کیلئے، ایڈوانسڈ ٹَیب پرکلِک کریں اور ڈیٹا کے اضافی باکسز پر کلِک کرکے نشان لگائیں جنہیں آپ کلیئرکرنا چاہتے ہیں
  9. منتخب کردہ ڈیٹا کو مٹانے کیلئے کلیئر ڈیٹا پر کلِک کریں
  10. اپنا براؤزر بند کر دیں

سفاری

  1. اسکرین کے اوپر بائیں جانب، ایپل آئیکون کے ساتھ، سفاری پرکلِک کریں
  2. مینو میں کلیئر ہسٹری پرکلِک کریں
  3. وقت کی حد منتخب کریں جسے آپ کلیئرکرنا چاہتے ہیں
  4. ڈیٹاکو مٹانےکیلئے»کلیئر ہسٹری» پرکلِک کریں
  5. اپنا براؤزر بندکر دیں

مائیکروسافٹ ایج

  1. اوپر دائیں کونے میں 3 افقی نقطوں پرکلِک کریں
  2. اپنا کرسر ہسٹری پر رکھیں اورکلیئر براؤزنگ ڈیٹا پرکلِک کریں
  3. یہاں آنے کیلئے کِی بورڈ شارٹ کٹ Ctrl + Shift + Delete ہے۔
  4. وقت کی حد منتخب کریں جسے آپ مٹانا چاہتے ہیں
  5. ہر قسم کے ڈیٹا کے ساتھ والے باکس پرکلِک کرکے نشان لگائیں جسے آپ مٹانا چاہتے ہیں۔ یہاں تمام ڈیٹا کو منتخب کرنے کی تجویز دی جاتی ہے
  6. منتخب کردہ ڈیٹا کو مٹانے کیلئے کلیئر پرکلِک کریں
  7. اپنا براؤزر بندکر دیں

فائر فاکس

  1. اوپر دائیں کونے میں ہیمبرگر آئکون پرکلِک کریں
  2. لائبریری کو منتخب کریں، پھر ہسٹری کو، پھرکلیئر ہسٹری کو
  3. ونڈوز میں یہاں آنے کیلئے کِی بورڈ شارٹ کٹ Ctrl + Shift + Delete ہے۔
  4. وقت کی حد منتخب کریں جسے آپ مٹانا چاہتے ہیں
  5. ہر قسم کے ڈیٹا کے ساتھ والے باکس پر کلِک کرکے نشان لگائیں جسے آپ مٹانا چاہتے ہیں۔ یہاں تمام ڈیٹا کو منتخب کرنے کی تجویز دی جاتی ہے
  6. منتخب کردہ ڈیٹا کو مٹانے کیلئے اوکے پر کلِک کریں
  7. اپنا براؤزر بند کر دیں

اوپرا

  1. اوپر دائیں کونے میں ہیمبرگر آئکون پرکلِک کریں
  2. براؤزنگ ڈیٹا تک نیچے اسکرول کریں اور کلیئر پرکلِک کریں
  3. ونڈوز میں یہاں آنے کیلئے کِی بورڈ شارٹ کٹ Ctrl + Shift + Delete ہے
  4. وقت کی حد منتخب کریں جسے آپ مٹانا چاہتے ہیں
  5. ہر قسم کے ڈیٹا کے ساتھ والے باکس پر کلِک کرکے نشان لگائیں جسے آپ مٹانا چاہتے ہیں۔ یہاں تمام ڈیٹا کو منتخب کرنے کی تجویز دی جاتی ہے
  6. مزید ڈیٹا کلیئرکرنے کیلئے، ایڈوانسڈ ٹَیب پر کلِک کریں اور ڈیٹا کے اضافی باکسز پر ٹَیپ کریں جنہیں آپ کلیئرکرنا چاہتے ہیں
  7. منتخب کردہ ڈیٹا کو مٹانے کیلئے کلیئر ڈیٹا پر کلِک کریں
  8. اپنا براؤزر بند کر دیں

انٹرنیٹ ایکسپلورر

  1. ڈیلیٹ براؤزنگ ہسٹری ونڈو کو کھولنے کیلئے Ctrl+Shift+Del دبائیں
  2. ہر قسم کے ڈیٹا کے ساتھ والے باکس پر کلِک کرکے نشان لگائیں جسے آپ مٹانا چاہتے ہیں۔ یہاں تمام ڈیٹا کو منتخب کرنے کی تجویز دی جاتی ہے
  3. ڈیلیٹ پر کلِک کریں
  4. اپنا براؤزر بند کر دیں

یاد رکھیں:

جب آپ کیش (cache) اور ہسٹری لِسٹ کو صاف کرتے ہیں، تو آپ وہ تمام معلومات مٹا دیتے ہیں جو پہلے وہاں محفوظ کی گئی تھیں۔ اگر آپ کے ساتھی کو معلوم ہو جاتا ہے کہ کیش اور ہسٹری لسٹ کو مٹا دیا گیا ہے، تو اس عورت یا مردکو احساس ہو گا کہ آپ اپنے ٹریک کو مٹانا کیسے جانتے ہیں اور ممکنہ طور پر یہ سوچ سکتا ہے کہ آپ کچھ چھپا رہے ہیں۔

شکوک و شبہات سے بچنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ CACHE اور HISTORY LIST کو مٹانے کے بعد کچھ وقت ان سائٹس پر گزاریں جن پر آپ کے خیال میں آپ کا ساتھی اعتراض نہیں کرے گا۔ اس طرح، کیش اور ہسٹری لسٹ بھرنا شروع ہو جاتی ہے اور ہو سکتا ہے کہ آپ کے پارٹنر کو یہ محسوس ہونے کا امکان کم ہو جائے کہ پرانی معلومات غائب ہیں۔

ای میل

اگر بدسلوکی کرنے والے کو آپ کے ای میل اکاؤنٹ تک رسائی حاصل ہے، تو وہ عورت یا مرد آپ کے آنے اور جانے والی ای میل کو پڑھ سکتی یا سکتا ہے۔ اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ محفوظ ہے، تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے ایسا پاس ورڈ منتخب کیا ہے جس کا اندازہ لگانا مشکل ہو۔ اگر کوئی بدسلوکی کرنے والا آپ کو دھمکی آمیز یا ہراساں کرنے والے ای میل پیغامات بھیجتا ہے، تو اس بدسلوکی کے ثبوت کے طور پر پیغامات کو پرنٹ اور محفوظ کریں اور پولیس کو اس کی اطلاع دیں۔

جب عورت بدسلوکی کو روکنے کا ارادہ کرتی ہے تو اس کا پارٹنر اسے اکثر بھانپ جاتا ہے۔ اپنے پارٹنر کو کم نہ سمجھیں۔ ہمیشہ اپنے ٹریکس کو مٹا دیں۔

ٹیلی فون کی حفاظت

جب آپ وومن اینڈ چلڈرنز شیلٹر، یا کسی ایسی تنظیم کو کال کرتے ہیں جو بدسلوکی کی شکار خواتین کی مدد کرتی ہے، تو آپ کو ایسا ٹیلی فون استعمال کرنے میں لازمی طور پرمحتاط رہنا چاہئے جو آپ کے کال کردہ نمبر کا ریکارڈ نہیں رکھے گا۔ اگر آپ دُورکی کال کریں گی تو فون نمبر بِل پر آتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر آپ مقامی طور پر کال کرتی ہیں، اگر آپ انٹرنیٹ پر مبنی ٹیلی فون سسٹم استعمال کرتی ہیں، وی او آئی پی یا اسکائپ جیسے نام کے ساتھ، تو کال کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔ اگر آپ کے پارٹنر کو سسٹم تک رسائی حاصل ہے تو وہ مرد یا عورت شناخت کر سکے گا کہ آپ نے کس کو فون کیا ہے۔

سیل فون بھی ان نمبروں کا ریکارڈ رکھ سکتا ہے جن پر کال کی گئی ہو۔

معمول کی ٹیلی فون لائن سے کی گئی لوکل کال اس کا ریکارڈ نہیں رکھے گی۔ تاہم، بہت سے ٹیلی فونز میں «ری ڈائل» کا بٹن ہوتا ہے، اور آپ کو وہ کال کرنے کے بعد کسی دوسرے»محفوظ» نمبر پر یا کسی دوست کو کال کرنا چاہئے جو آپ نہیں چاہتیں کہ آپ کے پارٹنر کو اس کے بارے میں پتہ چل جائے – وہ صرف «ری ڈائل» دبا کر آپ کو چَیک کر سکتا ہے۔

اس بات کو یقینی بنانے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ کے گھرکا ٹیلی فون ریگولر ٹیلیفون لائن پر ہو اور اپنے ٹیلیفون بل کو چَیک کرنا۔ یہ ایسی ٹیلی فون کمپنیوں سے لگوایا جا سکتا ہے، جیسے کہ بیل اور سپرنٹ۔ یہ کسی بھی مقامی نمبروں کو فہرست میں نہیں دیں گے، صرف دُور کی کالوں کو فہرست پر دیں گے۔ اگر اب بھی آپ پُر یقین نہیں ہیں، تو آپ کو اضافی احتیاط کرنی چاہئے۔

ہمیں کال کرنے یا ہم سے کال وصول کرنے کا سب سے محفوظ طریقہ یہ ہے کہ کسی دوست کے فون، کسی پبلک فون، کسی کام کے فون، یا کسی ایسے فون کا استعمال کریں جس سے آپ کے پارٹنر کا کوئی تعلق نہ ہو۔

اگر آپ خطرے میں ہیں، تو 911 پر کال کریں۔

ہمارے اسپانسرز

[sponsors_carousel id="1" sponsor_category="78"]

کرائسز لائن: 705-728-2544

 

ہوم           مدد کی خدمات        عطیہ دیجئے           رضاکار          ہم سے رابطہ کریں