مدد طلب کریں
مدد کی خدمات
اگر آپ بدسلوکی والے تعلقات میں رہنے والی عورت ہیں یا آپ کو لگتا ہے کہ آپ ہو سکتی ہیں، تو آپ ہماری کرائسز لائن کو705-728-2544 پر کال کر سکتے ہیں اور کسی کونسلر سے بات کر سکتی ہیں۔ کرائسز لائن 24 گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن دستیاب ہے۔ اگر آپ اپنی فوری حفاظت یا اپنے بچوں کی حفاظت کے بارے میں فکر مند ہیں تو 911 پر کال کریں۔
6000 سے زائد خواتین اور بچے کسی بھی رات کو پناہ گاہوں میں سوتے ہیں کیونکہ یہ گھر میں محفوظ نہیں ہے۔
ہماری مدد کے طریقے
24 گھنٹے کی کرائسز لائن
اس نمبر پر705-728-2544 کونسلرز معلومات، مدد، مشاورت، یا پناہ گاہ کی تلاش کرنے والی خواتین کی کالوں کا جواب دینے کے لئے 24 گھنٹے فی یوم دستیاب ہیں۔ کرائسز لائن اکثر ان خواتین کیلئے رابطے کا پہلا نقطہ ہوتی ہے جو بدسلوکی والے تعلقات کو چھوڑ جانے کا سوچ رہی ہوتی ہیں یا چھوڑ جانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہوتی ہیں۔ تمام خدمات خفیہ ہیں۔ خواتین جتنی بار چاہیں کال کر سکتی ہیں جب تک کہ انہیں مدد کی ضرورت ہو۔ خواتین پناہ گاہ میں آ سکتی ہیں یا انہیں ہماری آؤٹ ریچ سروسز یا کسی اور کمیونٹی ایجنسی نے بھیجا ہو۔ یہ لائن ان لوگوں کیلئے بھی دستیاب ہے جو کسی دوست یا عزیز کے بارے میں معلومات کیلئے کال کرتے ہیں جس کے بارے میں وہ فکر مند ہیں، اور کمیونٹی ایجنسیوں کیلئے بھی جو کلائنٹ کی جانب سے کال کرتے ہیں۔ رہائش کی پیشکش کرنے سے پہلے کونسلروں کو ہمیشہ عورت سے براہ راست بات کرنا ہوگی۔
پناہ گاہ
بیری کی خواتین اور بچوں کی پناہ گاہ 24 گھنٹے فی دن، 365 دن فی سال ہنگامی پناہ گاہ فراہم کرتی ہے۔ ہماری پناہ گاہ میں 27 خواتین اور بچے رہ سکتے ہیں؛ ہر خاندان کا اپنا کمرہ ہے اور وہ دوسرے خاندانوں کے ساتھ رہنے کی اجتماعی جگہ شیئر کرتے ہیں۔ ہم ذاتی حوالہ جات اورکمیونٹی ایجینسیوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں، اور دیگر پناہ گاہوں اور سوشل سروسز سے حوالہ جات قبول کرتے ہیں۔ دی سیف پیٹ پروگرام کے ذریعے ان خواتین کیلئے کمیونٹی خدمات دستیاب ہیں جو جاتے وقت اپنے پالتو جانوروں کو اپنے ہمراہ لے جانا چاہتی ہیں۔
رہائش کی پیشکش کرنے سے پہلے کونسلروں کو ہمیشہ عورت سے براہ راست لازمی طور پر بات کرنا ہوگی۔
- خواتین کیلئے خدمات
- 24 گھنٹے بحرانی ٹیلی فون مشاورت
- محفوظ ہنگامی پناہ گاہ 24/7
- حفاظتی منصوبہ بندی
- مشاورت
- سپورٹ گروپس
- قانونی معلومات
- عدالتی مدد
- خواتین پر تشدد کے بارے میں معلومات
- کمیونٹی وسائل کے حوالہ جات
- وکالت
- نقل و حمل میں مدد
- والدانہ مدد
- ماؤں کیلئے مہلت
عوامی آگاہی
ہمارا عملہ صنفی بنیاد پر تشدد اور خواتین اور بچوں پر اس کے تباہ کن اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کیلئے کمیونٹی کو پریزینٹیشنز کیلئے دستیاب ہے۔ یہ سروس سروس کلبوں، کمیونٹی اور سوشل سروسز کی ایجینسیوں، کاروباری اداروں، کالج کے طلباء اور فیکلٹی، قانون نافذ کرنے والے اداروں، عدالتی عملے اور علاقے کے اسکولوں کو پیش کی جاتی ہے۔
کوئی بھی گروپ جو خواتین اور بچوں کے شیلٹر آف بیری اور ان خدمات کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتا ہے وہ اس نمبر کال کر سکتے ہیں 705-792-2188 یا ای میل کریں katie@barrieshelter.com
آؤٹ ریچ
آؤٹ ریچ سروسز کمیونٹی میں ان خواتین کیلئے دستیاب ہیں جنہوں نے بدسلوکی اور تشدد کا سامنا کیا ہے یا اس وقت انہیں ان کا سامنا ہے۔ خواتین کسی کونسلر سے مل سکتی ہیں، قانونی مدد اور معلومات حاصل کر سکتی ہیں، یا سال بھر پیش کئے جانے والے سائیکو-ایجوکیشنل یا سپورٹ گروپس میں سے کسی ایک میں شرکت کر سکتی ہیں۔ یہ خدمات مفت اور خفیہ ہیں۔ اپوائنٹمینٹس اس نمبر پر کال کر کے لی جا سکتی ہیں 705-721-9977.
- قلیل مدتی حل پر مبنی مشاورت
- حفاظت کی منصوبہ بندی
- خواتین کے خلاف تشدد کے بارے میں معلومات اور آگاہی
- دیگر کمیونٹی اور سماجی خدمات کے اداروں کیلئے حوالہ جات
- خواتین کے خلاف تشدد کے بارے میں عوامی آگاہی
- قانونی معلومات اور مدد
- حفاظت کی منصوبہ بندی
- قانونی حوالہ جات
- قانونی اپوائنٹمینٹس اور عدالتی سپورٹ کے ہمراہ
- خواتین کے خلاف تشدد کے بارے میں عوامی آگاہی
- نفسیاتی تعلیمی گروپس
- سپورٹ گروپس
- ضرورت کے مطابق انفرادی مشاورت
- خواتین کے خلاف تشدد کے بارے میں عوامی آگاہی
انسانی اسمگلنگ
کھیل میں؟
سپورٹ چاہتے ہیں؟
ہم آپ کیلئے یہاں موجود ہیں۔
پراجیکٹ سیف ہورائزن کے ساتھ شراکت میں
براہِ مہربانی پرکال کریں: 705-728-2544
آپ کو محفوظ اور تحفظ میں رہنے کا حق حاصل ہے۔ ہم آپ کی راستہ تلاش کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
بدسلوکی کی چیک لِسٹ
بدسلوکی اکثر لطیف اور غافل گیر ہوتی ہے۔ یہ وقفے وقفے سے وقوع پذیر ہو سکتی ہے یا اکثر اور مسلسل ہو سکتی ہے۔ بدسلوکی تشدد کی طرف بڑھ سکتی ہے۔ بدسلوکی کرنے والے اپنے پارٹنرز کو کنٹرول کرنے کیلئے مختلف تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں۔ بدسلوکی طاقت کا غلط استعمال اور اعتماد کی خلاف ورزی ہے۔
آپ کے ساتھ بد سلوکی ہو رہی ہے اگر آپ کا پارٹنر:
- آپ کی زبانی توہین کرتا ہے
- آپ کو گالیاں دیتا ہے
- آپ پر چیختا ہے یا دھاڑتا ہے
- آپ کی شکل و صورت، عقائد، مذہب یا نسل کا مذاق اڑاتا ہے
- حسد کرتا ہے اور آپ پر بد کرداری کا الزام لگاتا ہے
- آپ کو خاندان اور دوستوں سے دور کرتا ہے
- آپ کو بتاتا ہے کہ کس طرح کا رویہ رکھنا اور لباس پہننا ہے
- آپ پر مسلسل تنقید کرتا ہے
- تعلقات میں مسائل کیلئے آپ کو مورد الزام ٹھہراتا ہے
- آپ کے مالی معاملات کے بارے میں معلومات کو چھپاتا ہے
- خاندانی پالتو جانوروں کو نقصان پہنچاتا ہے یا مارتا ہے
- آپ کو ناپسندیدہ جنسی عمل پر مجبور کرتا ہے
- جسمانی طور پر آپ سے کسی بھی طرح کی بدسلوکی کرتا ہے (مارتا ہے، گھونسے مارتا ہے، تھپڑ مارتا ہے، گلا گھونٹتا ہے، دھکے دیتا ہے)
- بچوں کو نقصان پہنچانے یا لے جانے کی دھمکی دیتا ہے
- آپ کے چھوڑ جانے پر خودکشی کی دھمکی دیتا ہے
- آپ کی ڈاک کھولتا ہے اور/ یا آپ کی فون کالز کی نگرانی کرتا ہے
- جب آپ گھر سے باہر ہوتی ہیں تو آپ کا پیچھا کرتا ہے
- آپ کی رضامندی کے بغیر مشترکہ ناموں پر قرض چڑھاتا ہے
چھوڑ جانے کے بارے میں تجاویز
اگر آپ ایک زیادتی کی شکار خاتون ہیں اور چھوڑ جانا چاہتی ہیں تو:
- اپنے پارٹنر کو مت بتائیں کہ آپ جا رہی ہیں
- جب آپ جائیں تو اپنے بچوں کو ساتھ لے جائیں اور اپنی پسندیدہ اشیاء یا کھلونے ساتھ لے جائیں
- باہر نکلنے کا ہنگامی منصوبہ بنائیں
- ٹیکسی اور فون کارڈز کیلئے پیسے محفوظ جگہ پر رکھیں
- اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس قیمتی دستاویزات موجود ہیں (پاسپورٹ، پیدائشی سرٹیفکیٹ، نکاح نامہ، امیگریشن کے کاغذات، اوہپ کارڈز، سوشل انشورنس نمبر کارڈز، بینک کی کتابیں اور بیک کارڈز)
- ایسی دستاویزات لائیں جو یہ ثابت کریں کہ آپ اپنے پارٹنر کے ساتھ اسی پتے پر رہتی رہی ہیں
- کوئی بھی نسخہ پر لی گئی دوا ہمراہ لے کر آئیں
- جانے سے پہلے صرف اپنے نام پر یا کسی ایسے فرد کے نام پر بینک اکاؤنٹ کھلوانے کی کوشش کریں جس پر آپ بھروسہ کرتی ہیں اور زیادہ سے زیادہ رقم بچائیں۔ بینک اسٹیٹمینٹس کو کسی محفوظ پتے پر بھیجے جانے کا بندوبست کریں
- اضافی کپڑے، گھر اور گاڑی کی چابیاں، رقم، اہم کاغذات کی نقول یا اصل، اور اہم فون نمبرز کو محفوظ مقام پر رکھیں۔ اگر آپ ایسا کر سکتی ہیں، تو جانے کیلئے تیار ایک ہنگامی سوٹ کیس پیک رکھیں